ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ایئر پورٹ کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں بم ہونے کی جھوٹی فون کال 

ایئر پورٹ کے بعد ریاستی سکریٹریٹ میں بم ہونے کی جھوٹی فون کال 

Fri, 09 Sep 2016 19:33:24  SO Admin   S.O. News Service

 

کولکا تہ، 9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مغربی بنگال کے ریاست سکریٹریٹ ’نبنا‘میں بم ہونے کا دعوی کرتے ہوئے وہاں آج جھوٹی فون کال کی گئی ۔دو دن پہلے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر بھی بم ہونے کی جھوٹی فون کال کی گئی تھی ۔آج کی کال سے پولیس سکتے میں آ گئی ،حالانکہ تلاشی میں بم ڈسپوزل دستہ کو کوئی بم نہیں ملا اور یہ فون کال فرضی نکلی ۔نبنا میں سیکورٹی کی ذمہ داری سے جڑے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ کسی شخص نے صبح تقریبا ساڑھے نو بجے ریاستی سکریٹریٹ کے کنٹرول روم میں فون کیا کہ وہاں بم نصب کیا گیا ہے اور آج دو بجے وہ بم اس عمارت کو اڑا دے گا۔انہوں نے کہاکہ اس کال کے بعد سکریٹریٹ میں سیکورٹی بڑھا دی گئی۔عام طور پر باقاعدگی سے دو تین بار چیکنگ ہوتی ہے لیکن آج ہم نے اس میں دو تین سطح اور جوڑدیا ہے ۔افسر نے بتایا کہ کولکا تہ پولیس کے بم غیر ڈسپوزل دستے کے اہلکاروں اور کھوجی کتوں نے ہگلی کے ساحل پر واقع اس 14منزلہ عمارت کی تلاشی لی لیکن انہیں کچھ بھی مشکوک نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم اس فون کے ٹاور سے اس کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امید ہے کہ متعلقہ شخص کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔چند ماہ قبل 50سالہ ایک شخص کو ایسی ہی فون کال کرنے کو لے کر کالی گھاٹ علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔بدھ کو نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کو اڑا نے کی دھمکی دیتے ہوئے تین فون کالز کی گئیں ، پہلے دو فون لال بازار میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں کئے گئے اور تیسرا فون بدھان نگر پولیس کمشنری میں کیا گیا،حالانکہ یہ فون کال جھوٹی نکلی ۔

Share: